29 نومبر 2014 - 15:52
امریکہ میں مظاہرے، پندرہ افراد گرفتار

امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئیس کی پولیس نے سیاہ فام امریکی شہری کے سفید فام قاتل پولیس اہلکار کو بری کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں میں سے پندرہ اور افراد کو گرفتار کرلیا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکی ریاست میسوری کے شہر سینٹ لوئیس کی پولیس نے سیاہ فام امریکی شہری کے سفید فام قاتل پولیس اہلکار کو بری کئے جانے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں میں سے پندرہ اور افراد کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق سینٹ لوئیس کی پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرگیوسن شہر میں عدالت کے فیصلے کے خلاف سینٹ لوئیس میں کئے جانے والے احتجاج کے نتیجے میں پندرہ اور افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین، ایک دوکان بند کرانے کی کوشش کررہے تھے۔ واضح رہے کہ سیاہ فام امریکی شہری کے سفید فام قاتل پولیس اہلکار کو بری کئے جانے کے خلاف احتجاج کا دائرہ اب فرگیوسن سے امریکہ کے مختلف دیگر شہروں میں پھیل گیا ہے جس کی بناء پر پورے امریکہ کی صورت حال، بحرانی ہوتی جارہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲